اسرائیل اور لبنان کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات آئندہ ماہ اٹلی میں ہوں گے

اسرائیل اور لبنان کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات آئندہ ماہ اٹلی میں ہوں گے

امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی اور لبنانی حکام اکتوبر میں روم میں ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے سفیر آئندہ ہفتے واشنگٹن میں بھی ملاقات کریں گے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق معاہدے پر مسلسل عمل درآمد ہی لبنان کی خودمختاری بحال کرنے اور اسرائیل کی سلامتی یقینی بنانے کا واحد قابلِ عمل طریقہ ہے۔

اس معاہدے کے تحت مذاکرات کا ساتواں دور اگست میں روم میں ہوا تھا تاہم اہم علاقائی اور سرحدی معاملات پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

دوسری جانب وسیع تر علاقائی تنازع کے دوران حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان دو مارچ کو ایک بار پھر جنگ شروع ہوگئی تھی۔