دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی بلکہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف دفاع پر مجبور ہوا۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا ان حملوں کے باوجود ایرانی قوم مزید متحد ہوئی۔
ایرانی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام پر امریکی اور اسرائیلی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، امریکا اور اسرائیل نے مذاکرات کے دوران حملہ کیا، تہران معاہدے کے قریب تھا، ایران نے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا لیکن امریکی صدر ٹرمپ نے اسے مسترد کر دیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، پاکستان، قطر، روس اور چین سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو دوستانہ قرار دیا اور کہا خطے میں امریکی فوجی اڈے بنیادی مسئلہ ہیں۔