پنجاب: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

پنجاب: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 23، لاہور سے 1 اور قصور سے ڈینگی کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور چکوال سے ایک، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔

صوبے بھر میں ایک ہفتے کے دوران 153 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک 550 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔