پنجاب : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 42 کیسز رپورٹ

پنجاب : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 42 کیسز رپورٹ

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 32، لاہور سے 6 اور گوجرانوالہ سے ڈینگی کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کابتانا ہے کہ بہاولپور اور نارووال سے ایک، ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا، ایک ہفتہ کے دوران 181 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 592 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔