دنیا
خلاصہ
- صنعا: (دنیا نیوز) یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ تعز میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین ہلاک ہو گئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مجید عبداللہ النزیلی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ حکومتی فورسز نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف حصوں میں حوثی باغیوں کے اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تعز گورنریٹ میں ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں چار ایرانی عسکری ماہرین ہلاک ہوئے ہیں۔