دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کیلئے کچھ نہیں بچے گا۔
ایک بیان میں سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران کے پاس سمندر میں صرف ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل موجود ہے، ایران اگلے دو ہفتوں میں آخری تیل ذخیرہ بھی چین کو فروخت کرسکتا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آخری تیل ذخیرہ فروخت ہونے کے بعد ایران کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں بچے گا، امریکا مختلف ممالک کو ایران سے تجارتی تعلقات محدود یا ختم کرنے پر آمادہ کرے گا۔