ایران جلد ہار مان جائے گا، تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: ٹرمپ

ایران جلد ہار مان جائے گا، تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: ٹرمپ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل کی ترسیل ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں آج بھی تیل سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت کے مقابلے میں سستا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ توقع ہے امریکی مذاکرات کار رواں ہفتے ایران کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے، ان کے مطابق تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران کی شرائط امریکا کو قبول نہیں۔

آر اے ایف فیئر فورڈ کے قریب گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کافی عرصے سے گرفتار افراد پر نظر رکھے ہوئے تھا اور انہیں پکڑ لیا گیا، کیونکہ وہ امریکا کو بڑا نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔