دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور پابندیوں سے اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور ختم ہو رہا ہے۔
اپنے بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آزاد ریاستیں ایران سے تعلقات کا فیصلہ اپنے مفادات اور ترجیحات پر کرتی ہیں، ایران سے تعلقات امریکی محکمہ خزانہ کے احکامات پر طے نہیں ہوتے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کیلئے کچھ نہیں بچے گا، جس کے بعد امریکا مختلف ممالک کو ایران سے تجارتی تعلقات محدود یا ختم کرنے پر آمادہ کرے گا۔