دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم اپنی طاقت اور پختہ عزم کے ذریعے تمام رکاوٹوں پر قابو پالے گی، ایرانی عوام مشکلات اور پابندیوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور ملک میں پیداوار اور ترقی کے عمل میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب ٹرمپ ایرانی عوام کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی دیتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک انسانی حقوق اور بین الاقوامی و انسانی قوانین کی کوئی اہمیت نہیں۔
ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی اور سیاحتی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے باعث پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی، سیاحتی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہو گیا ہے۔