پاک حج ایپ پر عازمین کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف

پاک حج ایپ پر عازمین کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت میسر ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا انتخاب گھر بیٹھے ہی ممکن ہوگا اور لانگ پیکج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکج میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی گھر بیٹھے مل جائے گی۔

پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لے کر مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کرانے کا عمل جاری ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ تصدیق کے بعد پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دوبارہ اب لوڈ کرنا لازمی ہے، سمندر پار پاکستانی بھی اپنے نزدیکی ڈاکٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ لے کر ایپ پر اپ لوڈ کریں۔

اعلامیے کے مطابق کامیاب عازمین حج کو ہارڈشپ کوٹہ کے تحت اپنے محرم یا ہیلپر کی درخواست دینے کی سہولت ملے گی، کسی مجبوری کی بناء پر حج درخواست کی منسوخی اور رقم واپسی کا فیچر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج کی بکنگ بھی جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پورٹل سے باہر پرائیویٹ حج کی بکنگ یا ادائیگی کی ممانعت ہے، پرائیویٹ حج سکیم میں 26 ہزار درخواستیں مکمل، 45 ہزار نشستیں موجود ہیں۔