پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور

پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور

ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم میں 64 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں، 25 منظم کمپنیوں کو حج پورٹل کے ذریعے 6 ارب 88 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے، 25 منظم کمپنیوں نے 2 ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور ادائیگی صرف ”پاک حج ایپ“ اور پورٹل سے ممکن ہے، عوام ہوشیار رہیں، پورٹل کے علاوہ کسی فرد یا کمپنی کو حج واجبات جمع نہ کرائیں۔