حج 2027 تا 2030: آن لائن رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے متجاوز

حج 2027 تا 2030: آن لائن رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے متجاوز

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق 2 لاکھ 46 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری حج سکیم جب کہ 94 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے۔

صوبہ وار اعداد و شمار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  پنجاب سے 1 لاکھ 56 ہزار، سندھ سے 1 لاکھ، خیبرپختونخوا سے 51 ہزار، اسلام آباد سے 15 ہزار، بلوچستان سے 12 ہزار، آزاد کشمیر سے 2 ہزار 600 اور گلگت بلتستان سے 1 ہزار 200 عازمین نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حج واجبات کی آن لائن وصولی کا اعلان جلد متوقع ہے۔ رجسٹرڈ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی رہنمائی یا معلومات کے لیے "پاک حج" ایپ یا حج ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔

علاوہ ازیں وزارتِ مذہبی امور نے درخواست گزاروں پر زور دیا ہے کہ رجسٹریشن کے دوران درست کوائف فراہم کریں اور گروپ کی صورت میں صرف فیملی کے افراد کو شامل کریں تاکہ بعد میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔