حج 2027: سرکاری سکیم کے تحت 84 ہزار عازمین نے پہلی قسط جمع کرا دی

حج 2027: سرکاری سکیم کے تحت 84 ہزار عازمین نے پہلی قسط جمع کرا دی

  وزارت مذہبی امور کے ترجمان  مطابق حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے اب تک 84 ہزار عازمین پہلی قسط جمع کرا چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ  سرکاری حج سکیم کے لانگ حج پیکیج کے تحت صرف ساڑھے 23 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں، جبکہ شارٹ حج پیکیج کی 30 ہزار نشستیں پہلے ہی دن مکمل ہو گئی تھیں۔

دوسری جانب حج واجبات کی ادائیگی کے لیے پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر تین ذرائع متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے پہلی قسط کی مد میں مجموعی طور پر 52 ارب 50 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے خواہش مند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج پورٹل پر اپنے کوائف درج کرنے اور واجبات کی ادائیگی کا عمل جلد مکمل کریں۔

مزید برآں ترجمان کا کہنا تھا کہ 40 روزہ حج پیکیج کے لیے مطلوبہ تعداد مکمل ہونے کے بعد حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی