آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ شروع

آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ شروع

آئیسکو حکام کے مطابق ریجن میں بجلی کی موجودہ طلب 1850 میگاواٹ ہے جب کہ نیشنل گرڈ سے آئیسکو کو 1492 میگاواٹ بجلی کا کوٹہ میسر ہے، طلب اور رسد میں فرق کے باعث آئیسکو کو 358 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب اور دستیابی میں فرق کے باعث عارضی طور پر لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے، شارٹ فال برقرار رہنے کی صورت میں مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔