علاقائی
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ولنگٹن مال 132 کے وی گرڈ سٹیشن میں بریکر پھٹنے سے آگ، متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔
لیسکو ذرائع کے مطابق 132 کے وی ولنگٹن مال گرڈ اسٹیشن میں تکنیکی خرابی کے باعث بریکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریبی لیسکو جی ایس ای سٹور میں آگ لگ گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے باعث گرڈ سٹیشن بند ہو گیا جس سے شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔
دوسری جانب بجلی کی بندش سے آر اے بازار، کیولری گراؤنڈ، مدینہ کالونی، علی پارک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، آفیسرز کالونی، والٹن روڈ اور گردونواح کے کئی علاقے متاثر ہوئے۔
علاوہ ازیں لیسکو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جب کہ تکنیکی عملہ خرابی دور کرنے اور بجلی کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے۔