علاقائی
خلاصہ
- بنوں:(دنیا نیوز) رکن صوبائی اسمبلی ملک راحت نے 132 کے وی بنوں گرڈ سٹیشن میں داخل ہو کر مبینہ طور پر زبردستی تمام فیڈرز بحال کرا لیے۔
پیسکو ترجمان کے مطابق زبردستی تمام فیڈرز چلانے سے بجلی کا نظام اوورلوڈ ہو گیا جس کے باعث بنوں گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کی سپلائی بند ہونے سے بنوں کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
دوسری جانب پیسکو چیف کی ہدایت پر تکنیکی عملے نے گرڈ سٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا تاکہ بجلی کی فراہمی جلد بحال کی جا سکے۔
ترجمان پیسکو نے مزید بتایا کہ گرڈ سٹیشن پر زبردستی فیڈرز چالو کرانے کے واقعے پر ایم پی اے ملک راحت کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔