لاہور میں تیز آندھی اور معمولی بارش سے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے

لاہور میں تیز آندھی اور  معمولی بارش سے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے

ذرائع کے مطابق آندھی کے باعث لیسکو کے 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔

بجلی بند ہونے سے بھٹہ چوک، کوٹ لکھپت، والٹن روڈ، چونگی امرسدھو، شالیمار، باغبانپورہ، سکھ نہر، ہربنس پورہ، بادامی باغ، شاہدرہ، شاد باغ کے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

دوسری جانب شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور اُن کے امور بھی متاثر ہوئے۔