ملتان، گردو نواح میں بارش اور آندھی سے متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے اندھیروں کا راج

ملتان، گردو نواح میں بارش اور آندھی سے متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے اندھیروں کا راج

ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور سرکلز میں متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے اکثر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

میپکو حکام کا کہنا تھا کہ شدید موسمی صورت حال کے باعث بعض علاقوں میں بجلی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی، آپریشنل ٹیمیں متاثرہ فیڈرز کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مصروف ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، میپکو فیلڈ سٹاف خرابیاں دور کرنے اور بجلی بحال کرنے کے لیے متحرک ہے، سیفٹی ایس او پیز کے مطابق بحالی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

علاوہ ازیں میپکو انتظامیہ نے بجلی کی مکمل بحالی تک فیلڈ ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت اور صارفین سے تعاون کی اپیل کی  جب کہ  بجلی کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار جا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی تک بحالی آپریشن جاری رہے گا۔