خیبرپختونخوا میں بارش سے 159فیڈر ٹرپ کر گئے، کئی علاقوں کی بجلی بند

خیبرپختونخوا میں بارش سے 159فیڈر ٹرپ کر گئے، کئی علاقوں کی بجلی بند

پیسکو ترجمان نے بتایا کہ موسم خراب ہونے سے پشاور سرکل میں 41، مردان 21، خیبر 13صوابی 53اور سوات سرکل میں 31فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیسکو عملہ بجلی کی بحالی میں مصروف، کنٹرول روم سے براہ راست مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، پیسکو چیف اختر حمید خان نے آپریشن ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب پیسکو چیف کی ہدایت پر بجلی کی قبل از وقت بحالی کیلئے تمام ضروری سامان آپریشن ٹیموں کو فراہم کرتے ہوئے عملے کو کہنا تھا کہ بارش میں خصوصی احتیاط کریں اور حفاظتی اقدام کو یقینی بنائیں۔