لاہور میں بارش سے لیسکو کے 80 سے زائد فیڈرز ٹرپ، متعدد علاقوں کی بجلی بند

لاہور میں بارش سے لیسکو کے 80 سے زائد فیڈرز ٹرپ، متعدد علاقوں کی بجلی بند

ذرائع کے مطابق فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ لیسکو کے تمام فیلڈ عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، بارش رکتے ہی فیڈرز کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

رمضان بٹ نے کہا کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے ، بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔

دوسری جانب ترجمان لیسکو کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس سے فوری رابطہ کریں یا 118 پر اطلاع دیں، دوران بارش اپنے بچوں اور پالتو جانوروں کو بجلی کی تنصیبات سے دوررکھیں۔

یاد رہے لیسکو میں بجلی کی طلب 2440 میگاواٹ، فراہمی 2134 جبکہ کوٹہ 2030 میگاواٹ ریکارڈ ہوا ہے۔