علاقائی
خلاصہ
- ملتان:(دنیا نیوز) تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث ملتان، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ ریجن میں میپکو کے 150 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
ترجمان میپکو کے مطابق بارش کے باعث 13 فیڈرز پر بریک ڈاؤن بھی رپورٹ ہوا جب کہ آپریشن ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں، بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہے۔
میپکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں، کھمبوں اور دیگر برقی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ دفتر یا ہیلپ لائن 118 پر دیں۔
دریں اثنا، میپکو کے چیف ایگزیکٹو نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے بجلی کی بحالی کا عمل مزید تیز کیا جائے تاکہ صارفین کو کم سے کم وقت میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔