گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 31 نئے کیسز رپورٹ

Published On 18 September,2024 11:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 266 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک 786 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 30، لاہور سے ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔

حکام کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے