پنجاب میں سرکاری اور نجی سکول ٹرپس پر پابندی عائد

پنجاب میں سرکاری اور نجی سکول ٹرپس پر پابندی عائد

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے طلبہ کے لیے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر سکول ٹرپس اور مطالعاتی دوروں پر پابندی عائد کردی، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر ہوگا، جس کے تحت طلبہ کو 50 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر تفریحی یا مطالعاتی دوروں پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔