لاہور: (دنیانیوز) صوبہ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کےمزید 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 23 اور لاہور سے ڈینگی کے 6 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور نارووال سے بھی ایک ،ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے ایک ہفتہ میں 139 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 518 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔