پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، مزید 93 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، مزید 93 کیسز رپورٹ

محکمۂ صحت پنجاب کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سامنے آنے والے کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

 ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے ڈینگی کے 93 نئے مریض سامنے آگئے ۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے ڈینگی کے 87، لاہور سے 4، میانوالی اور جہلم سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔