پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو ، مزید 94 کیسز رپورٹ

Published On 28 September,2024 10:32 am

لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 94 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 83، اٹک سے 6 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ میانوالی سے 3 اور جہلم سے 2 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں ڈینگی کے 594 کیسز سامنے آئے جبکہ رواں سال اب تک 1552 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔