لاہور: (دنیانیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔
ترجمان کا کہنا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 68، لاہور سے 04 ، فیصل آباد اور اٹک سے 3-3 جبکہ چکوال سے 02 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق جہلم، گوجرانوالہ، بہاولپور، سیالکوٹ، گجرات، جھنگ اور سرگودھا سے ایک، ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہفتہ میں 570 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1458 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔