پنجاب میں ڈینگی کے وارجاری ، مزید 131 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وارجاری ، مزید 131 کیسز رپورٹ

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 109، لاہور سے 08 اور قصور سے 02 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، اسی طرح  فیصل آباد اور اٹک سے 3-3 جبکہ جہلم، گوجرانوالہ، چکوال، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈینگی کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے ایک ہفتہ میں 720 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1965 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔