امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری

امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 24.3 ارب ڈالر کی اس مجوزہ فروخت میں 48 طیارے اور 49  پراٹ اینڈ وٹنی  انجنوں کے ساتھ ساتھ مواصلاتی آلات، پرزہ جات اور دیگر سامان بھی شامل ہوگا۔

بیان میں کہا کہ ’یہ مجوزہ فروخت سعودی عرب کے ملکی دفاع کو مضبوط بنا کر موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ امریکی افواج کے ساتھ باہمی ہم آہنگی اور تعاون میں بھی اضافہ کرے گی‘۔

یاد رہے سعودی عرب نے سال 2025ء کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہ راست درخواست کی تھی کہ اسے جدید ایف 35 طیارے فروخت کیے جائیں۔