امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی

امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیوس کو انٹرویو میں کہا ایران جنگ اہم مرحلے میں داخل ہوچکی، بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہوں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ ختم کرنے کیلئے امریکا بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرسکتا ہے، ایران امریکا سے براہ راست رابطے میں ہے، ایرانی اب بھی امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے بارے میں خلیجی اتحادیوں کی رائے جاننا چاہتا ہوں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔

امریکی صدر نے مزید کہا ایران کی بحری ناکہ بندی سے اس کا تیل برآمد کرنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے، ایران نے تیل برآمد کرنے کی کوشش کی جس پر امریکی فوج نے جہازوں کو تباہ کردیا۔