حوثیوں کے حملے: عرب ممالک اور یورپی یونین کا سعودیہ سے مکمل اظہار یکجہتی

حوثیوں کے حملے: عرب ممالک اور یورپی یونین کا سعودیہ سے مکمل اظہار یکجہتی

اردن اور کویت نے حملے کو سعودی خودمختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ملک کی سلامتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کی۔

بحرین نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سعودی عرب کا امن و استحکام بحرین کی قومی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، بحرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے حوثیوں کے بار بار حملوں کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے اور ذمہ داروں کو جواب دہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

یورپی یونین نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان انور العنونی نے کہا شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور حوثیوں سے تمام فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔

یورپی یونین کے مطابق حوثی حملے یمن کے تنازع کے غیر فوجی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

یورپی بلاک نے اقوام متحدہ اور علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور جامع امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔