طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف

طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف

ایک بیان میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کثیر الجہتی نظام کا دفاع اور قانون کی حکمرانی کا احترام ضروری ہے، چین اور روس نے سلامتی کونسل کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کے اصولوں کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معاملات میں یک طرفہ طرزِ عمل کسی کے مفاد میں نہیں، جبکہ موجودہ حالات میں کثیر الجہتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، بین الاقوامی مسائل کے حل کیلئے طاقت اور دباؤ کے بجائے قانون، باہمی احترام اور کثیر الجہتی تعاون کو بنیاد بنایا جائے۔