تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے، چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3257 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے پر آگیا۔
24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 73 روپے گر کر 6 ہزار 869 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 38 ڈالر سستا ہوکر 4309 ڈالر کی سطح پر آگیا۔