انقرہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کا شعبہ صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انقرہ میں کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے جدید تحقیق لازم ہے، لوگ چھوٹی چھوٹی بیماریوں پر بھی ہسپتالوں کا رخ کر لیتے ہیں ہم علاقائی سطح پر صحت کی سہولیات بہتر کررہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ پاکستان آہستہ آہستہ ویکسین کے شعبے میں خود کفیل ہورہا ہے، 30 کے قریب ویکسین کی تیاری پر کام جاری ہے، پاکستان میں مقامی سطح پرعالمی معیار کی ادویات تیار ہورہی ہیں، 85 کے قریب بہترین ادویات بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے بھرپور کام جاری ہے۔



