الزام اور جوابی الزام کی سیاست نہیں ہونی چاہئے: فاروق ستار

Published On 07 January,2026 01:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ الزام اور جوابی الزام کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ مشترکہ مسائل کے حل کیلئے بیٹھنا ہوگا، مائنس پلس کے بجائے ڈیوائیڈ اور ملٹی پلائی کی سیاست کی بات کرتا ہوں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان فورم بننا چاہئے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہیں گے، کامران ٹیسوری بھی سہیل آفریدی کو گورنر ہاؤس میں مدعو کریں گے۔