وفاقی وزیر خزانہ کی پارلیمنٹرینز کے بینک اکاؤنٹس کی بندش کی تردید

Published On 27 November,2025 07:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹیرینز کے بینک اکاؤنٹس کی بندش کی سختی سے تردید کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کسی پارلیمنٹیرین کا بینک اکاؤنٹ بند ہوا ہے نہ ہی منجمد، کمرشل بینکوں کی جانب سے فوکل پرسنز تعنیات کئے گئے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان الگ سے سرکلر جاری کر چکا ہے، مرکزی بینک کی سطح پربھی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کسی رکن پارلیمنٹ کا بینک اکاؤنٹ بند نہیں ہوا، اگر کسی رکن کا کوئی انفرادی مسئلہ ہوا تو تفصیلات دی جائیں۔