وادیِ تیراہ میں فری میڈیکل کیمپ، 700 سے زائد مریضوں کا معائنہ

Published On 27 December,2025 11:32 am

پشاور: (دنیا نیوز) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے وادیِ تیراہ کے علاقے مہربان کلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں مقامی آبادی کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔

فری میڈیکل کیمپ میں مجموعی طور پر 700 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، ماہر ڈاکٹروں نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں مفت ادویات بھی مہیا کی گئیں۔

کیمپ میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں افراد نے سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔

وادیِ تیراہ کے مقامی شہریوں نے فرنٹیئر کور اور پاک فوج کے اس فلاحی اقدام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مقامی آبادی نے فری میڈیکل کیمپ اور مفت ادویات کی فراہمی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے اسے علاقے میں عوامی فلاح کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔