کوئٹہ:(دنیا نیوز)حکومتِ بلوچستان نے مرحلہ وار کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی جگہ ریگولر ڈاکٹروں کی تعیناتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان نے پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر کامیاب ڈاکٹروں کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کردیا، نئی تعیناتیاں گریڈ 18اور 17میں ہوں گی۔
دوسری جانب محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرحلہ وارکنٹریکٹ ڈاکٹرز کی جگہ ریگولر تقرریاں کی جائیں گی اور مستقبل میں تمام کنٹریکٹ تعیناتیاں ریگولر پوسٹنگ کے بعد ختم ہو جائیں گی۔
دوسری جانب کنٹریکٹ پر تعینات کئے جانے والے ڈاکٹروں کو بھی ایڈجسٹمنٹ کرنے پر غور کیا جائے گا جب کہ محکمہ صحت بلوچستان نے نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔



