پنجاب: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ

پنجاب: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 133، لاہور سے 4 اور چکوال سے 2 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ گوجرانولہ اور اٹک سے ڈینگی کے تین ،تین نئے مریض سامنے آئے جبکہ میانوالی، خوشاب، سرگودھا، مظفرگڑھ، ڈی جی خان اور لیہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے ایک ہفتہ میں 746 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 2117 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔