آئینی ترمیم: وزیراعظم نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا

Published On 20 October,2024 01:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئینی ترمیم پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کیا، وزیراعظم نے منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔

سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور 25 اکتوبر کو ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جگہ وزیر خارجہ کا پاکستان وفد کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے، آئینی ترمیم ہونے کی صورت میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج رات سموعہ کیلئے روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی آج دبئی روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ بختاور اور بھانجوں سے ملاقات کریں گے۔