پنجاب یونیورسٹی کے آن کیمپس مڈ ٹرم امتحانات 7دن کیلئے ملتوی

پنجاب یونیورسٹی کے آن کیمپس مڈ ٹرم امتحانات 7دن کیلئے ملتوی

جامعہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق 25 نومبر سے شروع ہونے والے آن کیمپس مڈٹرم امتحانات ایک ہفتے بعد ہوں گے، جبکہ یونیورسٹی میں کلاسز جاری رہیں گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جامعہ پنجاب کے متعلقہ شعبہ جات، آن لائن، فزیکل یا ہائبرڈ موڈ پر کلاسز جاری رکھیں گے۔