اسلام آباد:(دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ پیر کے روز چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین بیرسٹرگوہر علی خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عمرایوب، شبلی فراز،علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ ودیگر شریک ہوئے ۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں القادر کیس کے فیصلے اور مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں لیگل ٹیم کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس پر بریفنگ دی گئی جبکہ کمیٹی نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ پیر کے روز چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔