اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر سینیٹ داخلہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ تیار ہو گئی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر رپورٹ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دی، چیئرمین کمیٹی داخلہ سینیٹر فیصل سلیم نے پارٹی پالیسی کے تحت بل کی مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کمیٹی داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
رپورٹ کے مطابق چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے بل پر تحفظات کا اظہار کیا، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کی۔
واضح رہے کہ پیکا ترمیمی بل کو کثرت رائے سے کمیٹی سے منظور کرلیا گیا۔