ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ، سوات میں برفباری، پہاڑ سفید چادر میں چھپ گئے

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ، سوات میں برفباری، پہاڑ سفید چادر میں چھپ گئے

میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا، پشاور میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی، سردی کی شدت بڑھ گئی، دیر، چترال اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کردی گئی۔

زیارت، پشین اور ژوب میں بھی ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے۔