صدر مملکت 5فروری کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

صدر مملکت 5فروری کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

ذرائع کے مطابق صدر مملکت چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے، وہ 5 سے 8 فروری تک چین میں رہیں گے۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔