مریم نواز کا عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Published On 29 March,2025 11:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مقررہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے مانیٹرنگ کریں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔