پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا سے افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
آج طورخم کے راستے 40 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد واپس بھیجے گئے، مجموعی طور پر 193 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل مہاجرین واپس بھیجے جا چکے ہیں۔
ملک بھر سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 70 ہزار 722 تارکین وطن کو بھی طورخم سرحد سے افغانستان بھجوایا گیا۔
مجموعی طور پر خیبرپختونخوا سے 8953، اسلام آباد سے 1561 ، پنجاب سے 1309 ، آزاد کشمیر سے 38 اور سندھ سے 44 تارکین وطن کو افغانستان بھجوایا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور، خیبرپختونخوا کے مطابق خیبر پختونخوا سے مجموعی طور پر اب تک 4 لاکھ 77 ہزار 434 افراد کو افغانستان بھجوایا گیا ہے۔