کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے ہسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا پہلا مریض انتقال کرگیا۔
فاطمہ جناح ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو 3 روز قبل علاج کیلئے لایا گیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ 18سالہ مریض کاتعلق ضلع پشین سے تھا جسے ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جب اس کے خون کے ٹیسٹ کیت تو کانگووائرس کی تصدیق ہوئی۔