کوئٹہ میں رواں سال کا پہلا کانگووائرس کیس سامنے آگیا

Published On 29 March,2025 07:53 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں رواں سال کا پہلا کانگووائرس کیس سامنے آگیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ 18سالہ مریض کاتعلق ضلع پشین سے ہے، مریض کو 2 روزقبل ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی۔