قلات میں 2 بسوں میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق، 14 شدید زخمی

Published On 28 March,2025 03:20 am

قلات: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر2مسافربسوں میں المناک حادثہ پیش آگیا۔

حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 14شدید زخمی ہوگئے، ایک بس کوئٹہ اور دوسری کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، پولیس اور لیویز کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی افراد کو قلات ہسپتال منتقل کردیا، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔